پاک فوج مضبوط تو ملک وقوم بھی محفوظ :نواز چوہان

 پاک فوج مضبوط تو ملک وقوم بھی محفوظ :نواز چوہان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی62 سے ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان نے کہا کہ نومئی کا واقعہ ملکی تاریخ کاسیاہ دن ہے۔

شہدا کی یادگاروں اور پاک فوج کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی طرح ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ،سانحہ نو مئی کے ذمہ داران کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں،نو مئی کے سازشی کرداروں کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہے ،کوئی بھی محبت وطن قوم اپنی پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی میں ملوث نہیں ہوتی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے نواز چوہان نے کہا کہ اگر پاک فوج مضبوط ہے تو ملک وقوم بھی محفوظ ہے ، پاک فوج کی ملکی سالمیت اوربقاء کیلئے قربانیوں اور خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا جس طرح ملک کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک وقو م کا تحفظ کیا ہے ، اسی طرح پوری قوم بھی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی سازشی سرگرمیوں کا بھر پور جواب دے گی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں