انجمن بہبود ی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی مجلس عاملہ کا اجلاس

انجمن بہبود ی مریضاں عزیز بھٹی  شہید ہسپتال کی مجلس عاملہ کا اجلاس

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)انجمن بہبود ی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی مجلس عاملہ کا ماہانہ اجلاس صدر میاں اعجاز کی صدارت میں ہوا جس میں ماہ رمضان میں ہونے والی فنڈ ریزنگ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔

 فنانس سیکرٹری شیخ افضال الرحمن شاد نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران ایک کروڑ،18 لاکھ ، 51 ہزار، 340 روپے کے عطیات اکٹھے ہوئے ،7 لاکھ، 8ہزار، 467 روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ 414 مریضوں کو 3 لاکھ، 50 ہزار، 792 روپے کی ادویات لے کر دی گئیں۔ ایم ایس ڈاکٹر ایاز ناصر نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں مسائل کو حل کرنے کے لئے بہتر اقدامات کریں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں