شافع حسین کا خواجہ رمیض حسن کی وا لدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

شافع حسین کا خواجہ رمیض حسن  کی وا لدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن کی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ اور ماموں خواجہ منیر حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنے خاندان کی طرح اہمیت دیتے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ہم شجاعت حسین کے تہنیتی پیغام اور شافع حسین کی آمد پر مشکور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں