گیپکو کا ای آر پی سسٹم تنخواہوں کی ادائیگی میں رکاوٹ

گیپکو کا ای آر پی سسٹم تنخواہوں کی ادائیگی میں رکاوٹ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو کانیا ای آر پی سسٹم ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں رکاوٹ بن گیا۔ گیپکو کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں کی بندش پر واپڈا ہائیڈرویونین سراپا احتجاج بن گئی اور گیپکو میں اوور بلنگ ،مقررہ ڈیوٹی ٹائم سے زائد کام نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔

واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین گوجرانوالہ ریجن کے زیر اہتمام ملازمین کی تنخواہوں کی بندش اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف لیبر بختیار ہال میں احتجاجی کنونشن منعقد کیا گیا جس کی قیادت ریجنل چیئرمین ولی الرحمان خان نے کی اس دوران گیپکو کے لائن سٹاف سے زائد ڈیوٹی لینے پر اور ای آر پی سسٹم کے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا، احتجاجی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین ولی الرحمان خان ،عہدیدار میاں عطاء الرحمان،رانا شہزاد جمیل،عباس باجوہ ،طارق محموداور دیگر نے کہا کہ ای آرپی سسٹم پر اربوں روپے لگائے گئے لیکن جانوں کی قربانیاں دینے والے گیپکو کے لائن سٹاف عملہ کو کوئی سہولیات میسر نہیں۔شدید گرمی،بارش اور طوفان میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے والے ٹیکنیکل سٹاف کو ای آر پی سسٹم کے تحت حاضری کیلئے پابند کرنا ممکن نہیں، افسر اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر لائن سٹاف عملہ سے زیادتی کرتے ہیں، اگر افسروں کا یہی رویہ رہا تو بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں