محسن حسن ملہی کی زیر قیادت وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

محسن حسن ملہی کی زیر قیادت وفد  کی گورنر پنجاب سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن وسطی پنجاب کے صدر محسن حسن ملہی کی زیر قیادت وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی وفد میں سرگودھا سمیت وسطی پنجاب کے۔۔۔

مختلف اضلاع کے عہدیداران بھی شامل تھے ،اس موقع پر گورنر پنجاب نے نوجوانوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن نے صدر محسن ملہی کی قیادت میں بہت اچھا کام کیا ہے ،پیپلزپارٹی کارکنا ن ہما را قیمتی اثاثہ ہیں پارٹی انہیں کسی صورت نظر ا ندا ز نہیں کر ے گی گورنر ہا ؤ س کے دروازے پیپلزپارٹی سمیت ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں ،اس موقع پر گورنر پنجاب نے لاء کالج یونیورسٹی آف سرگودھا کے مسئلہ کو جلد کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جلد اس مسئلہ پر مثبت پیش رفت ہو گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں