غیر معیاری اینٹی بائیوٹک و دیگر ادویات کی فروخت ، ناجائز منافع خوری عروج پر پہنچ گئی

غیر معیاری اینٹی بائیوٹک و دیگر ادویات کی فروخت ، ناجائز منافع خوری عروج پر پہنچ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلع میں غیر معیاری اینٹی بائیوٹک و دیگر نوعیت کی ادویات کی فروخت کا بڑھتا ہوا رجحان جہاں انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے وہاں ناجائز منافع خوری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق قبل ازیں چند ایک ٹریڈ آئٹمز مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی تھیں مگر اب ان کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جاتی ہے ، جس کے باعث یہ گھناؤنا کاروبار وسیع ہوتا جا رہا ہے ،جبکہ حساس اداروں کے الرٹ کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت حکام آنکھیں موندھے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،ذرائع کے مطابق یہ ٹریڈ آئٹمز جو کہ اصل ادویات کی قیمت کا 10فیصد بھی نہیں،مقامی طور پر تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ،کے پی کے کے مختلف علاقوں سے خرید کر شہر کے مختلف مقاما ت پر واقع ڈسٹری بیوشنز میں محفوظ کی جاتی ہیں جہاں سے یہ میڈیکل سٹوروں پر سپلائی کی جاتی ہیں، ایک ٹریڈ آئٹم جسے 40سے 50روپے میں خریدکر کر اس پر ساڑھے چار سو روپے سے 1ہزار روپے تک قیمتیں از خود درج کرکے لوٹ مار کی جاتی ہے اور یہ باور کروایا جاتا ہے کہ یہ ملٹی نیشنل کمپنی کی ہی ہیں ،اس سلسلہ میں صوبائی حکام نے مربوط حکمت عملی اختیار کرنے کے لئے گائیڈ لائن جاری کی جس پر 10 ماہ گزرنے کے باوجود بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا جبکہ ان ٹریڈ آئٹمز کی خریداری کا حجم بڑھتا جا رہا ہے ، شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں