بھیرہ سے تجاوزات کے خاتمہ یقینی بنایا جائیگا،مدثر ہرل

 بھیرہ سے تجاوزات کے خاتمہ یقینی بنایا جائیگا،مدثر ہرل

بھیرہ(نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے۷ کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ اور اشیاء خور ونوش کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے گا۔۔۔

اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران بھیرہ بھی اپنا کردار ادا کرے تاکہ حکومتی ثمرات غریب عوام تک پہنچ سکیں وہ مرکزی انجمن تاجران بھیرہ کے صدر حاجی سیٹھ محمد اصغر کی قیادت میں ملنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ملاقات میں روٹی کی سرکاری ریٹ پر فروخت گیس سلنڈر کی دوکانات کو شہر سے باہر اور سبزی منڈی کو لالو والا دروازہ سے زین پور منتقل کرنے کے علاوہ دیگر امور بھی زیر بحث آئے مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے تمام مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا وفد میں مرکزی انجمن تاجران کے سینئرنائب صدر سابق وائس چئیرمین بلدیہ شیخ ممتاز حیدر انصاری نائب صدر سابق کونسلر چوہدری شاہد الرحمن ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواجہ خرم نیاز الہی جائنٹ سیکرٹری مہر محمد بلال طاہری سیکرٹری اطلاعات حافظ عبد الرشید انصاری صدر سبزی فروشاں مہر محمد اقبال صدر آئل ایجنسیز شیخ محمد یونس انصاری شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں