سیالکوٹ:آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ کاسی سی پی کا دورہ

سیالکوٹ:آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ کاسی سی پی کا دورہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) پاکستان میں آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کا دورہ کیا۔۔

اور سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے دوران، ڈاکٹر سدھو نے روئز کو سی سی پی کی جانب سے کارٹلزکا سدِباب کرنے کے لئے جاری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، جن کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے حکومت پاکستان کی پالیسیوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ چیئرمین نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ٹیکس، ترسیلات زر اور برآمدات کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں کمپٹیشن اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستانی مصنوعات اور خدمات کو بین الاقوامی منڈیوں میں مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لئے کمپٹیشن سے بھرپور ماحول ضروری ہے ۔چیئرمین نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جب طلب اور رسد میں توازن نہ ہوتو یہ ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے اور پورا معاشرہ اس کی قیمت ادا کرتا ہے ۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ نے صلاحیت کی تعمیر کے لیے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی اس طرح تجارت میں توسیع کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی ترقی کو قابل بنانے کے لیے آئی ایم ایف کے مشن کی تکمیل ہو گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں