لاہور میں وکلا پر تشدد، ڈسٹرکٹ بار کا عدالتوں کا بائیکاٹ

لاہور میں وکلا پر تشدد، ڈسٹرکٹ بار کا عدالتوں کا بائیکاٹ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )لاہور میں وکلا پر تشدد گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کا معاملہ، ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے ۔۔

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پر تشدد احتجاج کی دھمکی دیدی ۔ اجلاس میں لاہور واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ گرفتار وکلاء کی فوری رہائی اور مقدمات کے اخراج کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق لاہور میں پر امن وکلاء پر پولیس کی شیلنگ لاٹھی چارج تشدد گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کے خلاف بطور احتجاج ڈسٹرکٹ بار نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ صدر بار کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضوان گل،سابق سیکرٹری بار عرفان یوسف رائے ، عرفان سعید ایڈووکیٹس سمیت دیگر وکلا کا کہنا تھا کہ وہ پر امن ہیں انہیں پر تشدد بننے پر مجبور نہ کیا جائے ۔ اجلاس کے بعد سیشن کورٹ میں وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بار عامر منیر باگڑی سیکرٹری بار رانا علی آفتاب خان نے کہا کہ پاکستان اور پنجاب بار کونسلز کی کال پر ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے ہڑتال کی جو پر امن رہی تاہم اگر ضرورت پڑی تو معاملات پر امن نہیں رہیں گے معاملات کو پرتشدد بنانے پر وکلاء کو مجبور نہ کیا جائے ۔ وکلاء نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں