جامعہ گجرات کی ڈائریکٹوریٹ برائے سپورٹس کے زیر اہتمام مقابلے

جامعہ گجرات کی ڈائریکٹوریٹ برائے  سپورٹس کے زیر اہتمام مقابلے

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)جامعہ گجرات کی ڈائریکٹوریٹ برائے سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ فیکلٹی۔۔

 بمقابلہ ایڈمنسٹریٹو سٹاف سپورٹس چیمپئن شپ کے سلسلہ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد علامہ اقبال ہال میں ہوا۔مقابلہ جات میں کرکٹ، رسہ کشی اور اتھلیٹکس کی مرد ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلوں کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی رجسٹرار محمد نعیم بٹ تھے ۔ نعیم بٹ نے کہا کہ جسمانی صحت انسان کو چست و توانا رکھتی ہے ۔ دفاتر میں ملازمین کے لیے کھیل جیسی سرگرمیاں لازم ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں