ملکوال، پنڈدادنخان تا لالہ موسیٰ ٹرین یکم جون سے بحال

ملکوال، پنڈدادنخان تا لالہ موسیٰ ٹرین یکم جون سے بحال

ملکوال(سٹی رپورٹر) دس سال سے بندبراستہ ملکوال، پنڈدادنخان تا لالہ موسیٰ ٹرین محکمہ ریلوے کی طرف سے یکم جون سے بحال کرنے کا فیصلہ، عوام میں خوشی کی لہر مگر ٹائم شیڈول پر تحفظات ظاہر کر دئیے ۔

دریائے جہلم پر ٹریفک پل نہ ہونے کی وجہ سے پنڈدادنخان سے ملکوال جانے کا واحد ذریعہ ٹرین ہے اور گزشتہ15سال سے کبھی ریلوے خسارے کے بہانے اور کبھی کورونا و دیگر مسائل کے پیش نظر حکومتیں ٹرینوں میں اضافے کے بجائے بند کرتی رہیں ۔ ذرائع کیمطابق شٹل ٹرین اب ملکوال کے بجائے لالہ موسیٰ سے صبح ساڑھے چھ بجے پنڈدادنخان کیلئے روانہ ہو کر آٹھ بجکر دس منٹ پہ ملکوال پہنچے گی اور آٹھ بجکر بیس منٹ پر چل کر آٹھ پچپن پر پنڈدادنخان پہنچے گی پھر پنڈدادنخان سے نو بجکر دس منٹ پہ چل کر ملکوال اسٹیشن پر نو بجکر پچاس منٹ پر پہنچے گی جبکہ شٹل ٹرین پھر دن 12 بجکر تیس منٹ پر ملکوال سے پنڈدادنخان کیلئے روانہ ہو گی اور پھر پنڈدادنخان سے دن ڈیڑھ بجے روانہ ہو کر دو بجکر پانچ منٹ پر ملکوال پہنچنے کے بعد پھر سوا دو بجے لالہ موسیٰ روانہ ہو جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں