ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا حکم

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا حکم

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ کم سن ڈرائیورز اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں کوتاہی ہے۔۔۔

جس کا خمیازہ قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان کے صورت میں بھگتنا پڑتا ہے اس روڈ ٹریفک حادثات کے خاتمہ کیلئے ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ اور ٹریفک پولیس تمام بڑی روڈ پر حد رفتار اور ٹریفک سائن بورڈ کو آویزاں کریں اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کی اہمیت اور افادیت کے بارے شعور اجاگر کرنے کے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ، بالخصوص پرائمری لیول ایجوکیشن کے بچوں کو روڈ پر چلنے اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی دی جائے ۔ یہ بات انہوں نے ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی ایکس لوڈ پر عملدرآمد کرایا جائے اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر پبلک و کمرشل گاڑیوں کو روڈ پر نہ آنے دیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ کم سن بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے سے روکیں اور خود موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں