وزیرآباد:رکشہ ڈرائیور پولیس کا بھی تختہ مشق بن گئے

وزیرآباد:رکشہ ڈرائیور پولیس کا بھی تختہ مشق بن گئے

وزیرآباد(نامہ نگار)ٹریفک وارڈنز کے ستائے رکشہ ڈرائیور پولیس کا بھی تختہ مشق بن گئے ، پولیس نے درجنوں رکشے پکڑ لیے شہر بھر سے رکشہ ڈرائیور روپوش شہریوں کو گھر جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا۔۔۔

وزیرآباد میں پولیس نے رکشہ ڈرائیورز کو تختہ مشق بنا لیا درجنوں رکشے پکڑ استغاثہ جات دے کر تھانہ میں بند کر دئیے بازار خریداری کے لیے نواحی علاقہ جات کے رہائشی افراد کو گھر واپسی کے لیے شدید مشکلات کا سامنا سواریاں سخت دھوپ اور شدید گرمی میں رکشہ ڈھونڈتے ڈھونڈتے ہلکان ہو گئیں ،رکشہ ڈرائیورز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وہ غریب اور متوسط خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں بچوں کے لیے روزی روٹی کمائیں یا کہ ضمانتوں یا گاڑیوں کی سپرد داری کے لیے اخراجات کریں ۔رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کچہری چوک سمیت شہر کے مختلف مقامات میں میں کاروں اور گاڑیوں کے ناجائز پارکنگ سٹینڈ موجود ہیں لیکن نزلہ ہمیشہ غریب رکشہ ڈرائیور پر نکلتا ہے جبکہ ہم روزانہ پرچی فیس دے کر شہر میں داخل ہوتے ہیں دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیورز نے عوام کا ناطقہ بند کر کے رکھ دیا ہے اور شہر میں ٹریفک بند رہنے کا سب سے بڑا سبب ہیں جب تک باقاعدہ نظم و ضبط کا مظاہرہ نہ کریں گے ان کے ساتھ ہر گز رعایت نہ ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں