حافظ آباد:زمین کے تنازعہ پر سپین پلٹ شخص قتل کردیا

حافظ آباد:زمین کے تنازعہ پر سپین پلٹ شخص قتل کردیا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ) حافظ آباد کے نواحی گاؤں بچہ کہنہ میں سپین پلٹ شخص کو زمین کے تنازعہ پر قتل کردیا گیا۔ مقتول نے آج واپس سپین جانا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شمریز افضل کا بھائی امجد گزشتہ سترہ برس سے سپین میں مقیم چلا آرہا تھا اور ان دنوں وہ اپنے گاؤں بچہ کہنہ بھائیوں کے پاس آیا ہوا تھا جہاں اسکے بڑے بھائی منصب علی نے ایک ایکڑ زمین کا سودا ملک مدثر سے کیاتو ملزم طیب، محمد اکرم ، غلام مرتضیٰ ، عنصر پسران ملک محمد اسلم نے اس سودے میں رکاوٹ ڈالی اور وہ خود زمین لینے پر بضد ہوگئے ۔ اس ضمن میں منصب علی اور انکے مخالفین میں توں تکرار ہوئی توچارمسلح ملزمان ، محمد اکرم ، غلام مرتضیٰ ، عنصر، طیب نے منصب اور اسکے سپین پلٹ بھائی امجد کو ڈنڈے سوٹوں اور ٹھڈوں سے تشدد کا نشانہ بناڈالاجس کے نتیجہ میں امجد جاں بحق جبکہ منصب زخمی ہوگیا۔پولیس تھانہ کسوکی نے چاروں ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں