تتلے عالی:ساتھیوں سے ملکر اہلیہ پر تشدد ، کپڑے پھاڑ دئیے

تتلے عالی:ساتھیوں سے ملکر اہلیہ پر تشدد ، کپڑے پھاڑ دئیے

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں خاوند کا ساتھیوں سے مل کر بیوی پر تشدد ،کپڑے پھاڑ دئیے۔تتلے عالی کے نواحی گاؤں کوٹ میتلا کی ر ہائشی ساجدہ بی بی کی بیٹی کلثوم کی شادی گوجرانوالہ کے علاقہ معافی والہ کے رہائشی قاسم سے ہوئی ہے۔۔۔

 گزشتہ شام قاسم اپنے سسرال کوٹ میتلا آیا اور اپنی بیوی کو گالیاں دینا شروع کر دیں،اس کی ساس نے وجہ پوچھی تو قاسم نے بتایا کہ کلثوم کہتی ہے کہ اس کے خاوند کے کسی اور عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔قاسم نے فون کر کے حسنین اور تین نامعلوم افراد کو بھی موقع پر بلا لیا اور تشدد شروع کر دیا جس سے خاتون زخمی ہو گئی اور کپڑے پھٹ گئے ۔تتلے عالی پولیس نے قاسم ،اس کی والدہ نسرین بی بی،حسنین وتین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں