ڈسکہ میں سیوریج منصوبہ جنوری تک مکمل ہو گا:ڈی سی

 ڈسکہ میں سیوریج منصوبہ جنوری تک مکمل ہو گا:ڈی سی

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ڈسکہ سٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کے دورے کے علاوہ عید الاضحیٰ کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے مجوزہ مویشی منڈی کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو، سی او ایم سی عبدالحئی اور ایس ڈی او عزیز شیخ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے پنجاب سیٹز پروگرام کے تحت ڈسکہ سٹی میں نکاسی آب کے جامع منصوبے ، روڈ کی بحالی اور سیوریج اور ڈرینز کی ڈی سلٹنگ پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا، ان منصوبوں کی تکمیل پر 1 ارب روپے خرچ ہونگے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ ڈسکہ سٹی میں زون ون اور ٹو میں26 ہزار فٹ طویل سیوریج منصوبہ جنوری2025تک مکمل ہو گا جں میں 31ہزار507 فٹ پرانی ڈرین کو بحال کیا جائے گا اور ان کی ڈی سلٹنگ کی جائے گی اور 282 فٹ ڈرین کلوٹ، 4ہزار 739 فٹ ڈرینز کی ری ماڈلنگ بھی منصوبے کا حصہ ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے سائبان کا مناسب انتظام کیا جائے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کے علاؤہ ان کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں