وزیرآباد :گلیوں میں گندا پا نی جمع ، شہریوں کو مشکلات

وزیرآباد :گلیوں میں گندا پا نی جمع ، شہریوں کو مشکلات

وزیرآباد (نامہ نگار)نکاسی آب کی ابتر صورتحال کے با عث شہری سٹپٹا کر رہ گئے ،گلیاں محلے گندے پانی کی لپیٹ میں آ گئے۔۔۔

 قبرستان جانے والے راستوں پر بھی بدبودار پانی جمع، صاف ستھرا پنجاب پروگرام محض نعرہ بن کر رہ گیا۔وزیرآباد کے علاقہ ونجووالی، پیر میٹھا قبرستان روڈ ،دھونکل روڈ ،الہ آباد ،جناح کالونی اور حاجی پورہ کے مختلف گلیاں محلے گندے پانی کی لپیٹ میں ہیں، حکومت پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام محض دعوؤں تک محدود ہے ، شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، خصوصاً نمازیوں کو مساجد تک جانے کیلئے بھی شدید کوفت اٹھانا پڑتی ہے اور قبرستان کو جانے والے راستے بھی گندے پانی کی لپیٹ میں ہیں، نکاسی آب کے مین نالوں اور سیوریج سسٹم کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی اوور فلو ہو کر سڑکوں پر آ گیا ہے اور سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔شہریوں پرویز چیمہ ،افتخار احمد بٹ، حافظ عنصر محمود ،ضمیر کاظمی، عمران بٹ و دیگر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون سے قبل سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں