نوشہرہ ورکاں:سینٹری ورکرز میں جیکٹس تقسیم

نوشہرہ ورکاں:سینٹری  ورکرز میں جیکٹس تقسیم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ان سے ملاقات کی ان میں جیکٹس تقسیم کی اور انہیں ہدایت کی کہ ۔۔۔

وہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں چاک و چوبند ہو کر شہر کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،شہر بھر کی سڑکوں کی صفائی کے بعد چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، ہر محلہ میں آلائشیں اکٹھی کرنے کا پوائنٹ بنایا گیا ہے جہاں سے آلائشوں کو وقفہ وقفہ سے ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے ڈمپنگ پوائنٹ پر دبایا جائے گا ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے سری چائے جلانے پر مکمل پابندی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں