علیمہ خان کی راہوالی آمد،پولیس کا گھیراؤ،کارکن غائب

 علیمہ خان کی راہوالی آمد،پولیس کا گھیراؤ،کارکن غائب

راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ مرکزی رہنما علیمہ خان کا راہوالی میں 9مئی کے اسیران کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعاون کے لیے راہوالی آمد کے موقع پر مقررہ شیڈول جگہوں پر پولیس کا گھیراؤ۔۔۔

 کارکنان ادھر ادھر ہوگئے تو ان کی پریشان کی وجہ سے وہ ایم پی اے محمود ناصر چیمہ کے ڈیرہ پر ہی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے 10ہزار روپے فی کس عیدی دے کر روانہ ہوگئیں۔ علیمہ خان کا راہوالی شرقی کے صدر طارق محمود وڑائچ اور کینٹ ایریا کے زاہد ملک کے گھروں مین اسیران 9مئی کے اہلخانہ سے شام 6بجے ملاقاتیں کرنے کا پروگرام شیڈول تھا لیکن تین بجے سے ہی پولیس کی بھاری نفری نے ان کے ڈیروں کا گھیراؤ کرلیا جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے مقامی عہدیداران و کارکنان گرفتاریوں کے خوف سے روپوش ہوگئے ،علیمہ خان نے اسیران کے اہلخانہ سے ملاقاتیں کرکے ان کو عیدی تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اسیر کارکنان پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کے اہلخانہ کے حوصلے بلند ہیں جو اتنی سختیاں جھیلنے کے باوجود اپنے قائد کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انشا اﷲ بہت جلد کارکنان کی سختیاں ختم ہوں گی اور ان کے قائد رہا ہوکر حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لیے کارکنان کے شانہ بشانہ ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں