چیئرمین سی ڈی اے کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

چیئرمین سی ڈی اے کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے نے شعبہ ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی زبوں حالی دیکھتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ہونگے جبکہ ڈائر یکٹر جنرل کیپٹل ایمرجنسی سروسز ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کریں گے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، ملازمین کی ملازمت کے فوائد اور ترقی متاثر نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں