گورنر سندھ سے داؤدی بوہرا جماعت کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے داؤدی بوہرا جماعت کے وفد کی ملاقات

کراچی ( این این آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے داؤدی بوہرا جماعت کے تین رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

وفد میں علی اصغر جمالی، کمیل یونس اور علی حسین کمیل شامل تھے ۔ ملاقات میں معاشی، کاروباری سرگرمیوں میں داؤدی بوہرا جماعت کے کردار سمیت دیگر اہمیت کے پیش حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر سندھ کو داؤدی بوہرا جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی طرف سے بھیجا گیا تہنیتی خط اور تعریفی سند بھی پیش کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میرے خط پر بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کی پاکستان آمد میرے لئے اعزاز ہے ، پاکستان آمد پر روحانی پیشوا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں