خانیوال و نواح میں ناقص دودھ دہی،گوشت،مصالحہ جات فروخت

خانیوال و نواح میں ناقص دودھ دہی،گوشت،مصالحہ جات فروخت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار )خانیوال اور گر دو نوا ح میں غیر معیا ری دودھ، دہی، پا نی ملے نا قص گو شت،ملاوٹی سرخ مرچ،ہلدی ودیگر مصا لحہ جات کی فروخت دھڑے سے جاری۔

،کو ئی پو چھنے وا لا نہیں،ہوٹلوں کے گرد ناقص صفائی ،شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔ ہوٹلوں پر کام کرنے والے افراد کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہوتے ،پندرہ سال سے کم عمر بچے مز دوری کر تے ہیں،مٹھائی والی دکانوں پر بھی صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جہاں مٹھائیاں تیار کی جا تیں ہیں وہاں پر گندگی، بدبو، کیڑے مکوڑوں اور لال بیگ مکھیوں کی بھرمار ہے اور کئی دکا نوں پر باسی مٹھائی فروخت کرنا وطیرہ بن چکا ہے ۔عوامی ،سماجی اور صحافتی حلقوں نے وزیر صحت اور پنجاب فوڈاتھارٹی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں