محرم میں فول پروف سکیو رٹی دینگے :ڈی پی اوحافظ آ باد

محرم میں فول پروف سکیو رٹی دینگے :ڈی پی اوحافظ آ باد

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)ڈی پی او فیصل گلزار اورڈی سی حافظ آباد سندس ارشاد نے انچارج سکیو رٹی ملک زیب خالد کے ہمراہ محرم الحرام کے جلوسوں کے تمام روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔۔۔

اس موقع پر انچارج سکیورٹی برانچ نے دونوں افسروں کو عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور امن وامان کو مکمل قائم رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ملک بدر منیر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفاق احمد ،سٹیشن انچارج مرتضٰی اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں