تعلیم کیساتھ نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف راغب کرنا مثبت :میر سلیم محمود

تعلیم کیساتھ نوجوانوں کو سپورٹس کی  طرف راغب کرنا مثبت :میر سلیم محمود

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار)سابق ناظم قلعہ دیدارسنگھ میر سلیم محمود نے کہا ہے جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں تعلیم کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف راغب کرنا مثبت عمل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہلے سالانہ بابا الیون ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمانِ خصوصی گرائونڈ میں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عمران خالد میر، رانا عاطف جاوید،حافظ عبدالمنان، ظاہرشاہ، سیٹھ یحیی،حافظ سعید،سعید پولیس والا،بلال گجر،نواز مغل،چھوٹا فانا،انس ،احتشام دوچھہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ کا فائنل چہل کلاں اور پپناکھہ الیون کے درمیان کھیلا گیا اور فائنل جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام وٹرافی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں