گجرات شہر کو پر امن بنانے کیلئے کو شاں ہیں :ڈی پی او

گجرات شہر کو پر امن بنانے کیلئے کو شاں ہیں :ڈی پی او

گجرات (نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس میں صدر سکندر اشفاق رضی کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی گئی۔

میٹنگ میں حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر، محمد معصوم قمر نائب صدر،حاجی اعظم شاہد، چودھری حمزہ شہریار، شکیل قریشی، غیاث الدین پال ایگزیکٹو ممبران، ثوبان ظہیر بٹ، علی انصر گھمن سابق صدور، باؤ منیر پشاوری و دیگر نے شرکت کی۔ ڈی پی او گجرات نے کہا کہ آپ سب کی کو آرڈینیشن سے کافی مسائل حل ہو گئے ہیں، کسی شہر میں پر امن ماحول کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور ہم اس کیلئے ہر دم کوشاں ہیں ، دونوں ادارے سٹیک ہولڈر ہیں آپ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم اپنا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے حوالے سے تمام روٹس کا معائنہ کر لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں