سمبڑیال:جی روڈ پر جگہ جگہ چنگ چی رکشوں کے اڈے

 سمبڑیال:جی روڈ پر جگہ جگہ چنگ چی رکشوں کے اڈے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )میونسپل انتظامیہ کی مسلسل چشم پوشی، اڈ ا سمبڑیال مین جی روڈ پر جگہ جگہ چنگ چی رکشوں کے اڈے کھل گئے ۔

میونسپل عملے اور سٹیشن ماسٹر کی ملی بھگت سے ریلوے سٹیشن کی جانب جانے والے بڑے راستے پر چنگ چی ڈرائیوروں اور کھوکھے والوں نے قبضہ جما کر مسافروں کے لئے مشکلات پیدا کر دیں۔ ریلوے سٹیشن کا دوسرا نو تعمیر شدہ روڈ بھی ٹرالے گزارنے والوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی غفلت کے باعث جی روڈ کے دونوں اور خاص کر ریلوے سٹیشن کے مین گلہ کے سامنے چنگ چی اور کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والے تھڑا بازوں نے قبضہ جما لیا ہوا ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ کسٹمرز کے گزرنے کا راستہ بند ہونے سے تاجروں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے ،جبکہ ریلوے سٹیشن کے دوسرے نو تعمیر شدہ روڈ کو ٹرالے گزار کر توڑنے والوں کے خلاف بھی ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا جا سکا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل سے فوری نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں