کارروائی کے باوجود اشیا کی قیمتیں مسلسل غیر مستحکم ، مہنگائی بر قرار

کارروائی    کے    باوجود     اشیا    کی   قیمتیں مسلسل  غیر   مستحکم    ،    مہنگائی  بر  قرار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور ضلع بھر میں تعینات 43 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے 88 ہزار سے زائد دکانداروں کے خلاف کاروائیوں اور ڈیڑھ کروڑ جرمانے کے۔۔۔

 دعوئوں کے باوجود اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار،جون میں ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے تمام علاقوں کی مارکیٹوں بازاروں میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈائون کا دعویِ کیا اس دوران اشیائے وخورونوش دالیں ،مصالحہ جات،دودھ،دہی ،پھل اور سبزیاں سمیت 22 اقسام کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں مہنگائی جوں کی توں ہے ۔ دودھ 220 روپے دہی 250 روپے سرعام فروخت ہورہا ہے ،اشیاء خوردونو ش کی قیمتیں مسلسل غیر مستحکم دودھ، دہی، سبزیا ں، پھل برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اُتار چڑھا ئوکا سلسلہ جاری، اسی طرح مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی از خود اضا فہ کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ سرکاری فہرستیں کاری کرنے کے باوجود سبزیو ں اور پھلو ں کی قیمتیں بھی قا بو میں نہیں آرہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں