محرم الحرام کے سلسلہ میں تحصیل امن کمیٹی پپلاں کا اجلاس

محرم الحرام کے سلسلہ میں تحصیل امن کمیٹی پپلاں کا اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) محرم الحرام کے سلسلہ میں تحصیل امن کمیٹی پپلاں کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبد الکریم کی زیر صدارت اے سی آفس پپلاں میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں DSP پپلاں ظفراقبال ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ، تحصیل پپلاں کے ایس ایچ اوز صاحبان،ایس ڈی او واپڈا، منیر احمد جعفری اے ڈی ایل جی ، ریسکیو 1122 انچارج، جلوسوں و مجالس کے منتظمین اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میانوالی امن و امان کے لحاظ سے مثالی ضلع ہے اور امن کا گہوارہ ہے ۔ محرم الحرام کے موقع پر امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کے علماء کرام اور لوگ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں ۔انھوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی ایک فرقہ کی رائے سے دوسرے فرقہ کے لوگوں کی دل آزاری نہ ہو اور فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر کو محرم الحرام کے روٹس کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا اور تمام علمائے کرام نے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں