ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت

 ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس  خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے سلمان احمد لون، ڈی ایس پی پٹرولنگ مختلف محکموں اور فیکٹریوں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی حکومتی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انھوں نے مختلف فیکٹریوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ بھی گاڑیوں کو لوڈنگ کے دوران حکومتی پالیسی پر عمل کریں تاکہ نیشنل انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں