ٹرسٹ پلازہ:موٹر سائیکل پارکنگ فیس 50روپے ،شدید احتجاج

ٹرسٹ پلازہ:موٹر سائیکل پارکنگ فیس 50روپے ،شدید احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ٹرسٹ پلازہ کے ٹھیکیدار کی جانب سے شیڈو ل سے ہٹ کر موٹر سائیکل کی پرچی فیس پچاس روپے وصول کرنے پر دوکانداروں اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ اور ٹھیکیدار کے خلاف نعرے بازی کی۔۔۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہ ٹھیکیدار نے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ سے ملی بھگت کے ساتھ من مرضی کی فیس وصول کرکے کھلم کھلا بدمعاشی شروع کر رکھی ہے اس کے ساتھ ساتھ شہریوں سے اس کا رویہ بھی انتہائی نا روا ہے ،موٹر سائیکل کی پچاس روپے پرچی سراسر زیادتی ہے جس کے باعث دوکانداروں کے کاروبار بند ہورہے ہیں، سو روپے کی خریداری کے لئے پچاس روپے کی پرچی وصول کرنا زیادتی ہے ،پرچی نہ لو تو ٹھیکیدار کے بندے پلازے کی حدود میں موٹر سائیکل تک کھڑا نہیں کرنے دیتے اور زبردستی وصولی کرتے ہے انتظامیہ فل الفور نوٹس لے کر ٹھیکیدار کی غنڈہ گردی بند کروائے بصورت دیگر کمشنر و ڈپٹی کمشنر دفاتر کا گھیراؤ کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں