سول ڈیفنس ماڈل وارڈن پوسٹ پر رضا کاروں کی تربیتی سرگرمیاں

سول ڈیفنس ماڈل وارڈن پوسٹ پر رضا کاروں کی تربیتی سرگرمیاں

لودھراں (سٹی رپورٹر )سول ڈیفنس ماڈل وارڈن پوسٹ پر رضا کاروں کی تربیتی سرگرمیاں جاری۔ رضاکاروں کو۔

 ریسکیو، فائر فائٹنگ، فرسٹ ایڈ اور دہشت گردی سے نمٹنے کی بیسک جنرل ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب بارک اللہ خان کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ماڈل وارڈن پوسٹوں کو فعال کرنے کے احکامات پر سول ڈیفنس لودھراں کی ماڈل وارڈن پوسٹ A-4 پر رضا کاروں کی تربیت کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے ۔ رضاکاروں کو حادثات سے نمٹنے ، ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے ، پیشہ وارانہ استعداد کار کو بڑھانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس لودھراں عبدالرؤف مہر نے سول ڈیفنس آفیسر طاہر عباس بھٹہ کو رضاکاروں کی تکنیکی لحاظ سے استعداد کار بڑھانے اور دوران ڈیوٹی مستعدی سے فرائض منصبی ادا کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تیار کرنے کا حکم دیا۔ اس ضمن میں چیف انسٹرکٹر خواجہ عاشق حسین اور محمد سرور بم ڈسپوزل ٹیکنیشن رضاکاران کو پیشہ وارانہ ٹریننگ فراہم کر رہے ہیں جو لودھراں کے شہریوں کو محفوظ بنانے اور قیام امن کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس موقع پر طاہر عباس بھٹہ سول ڈیفنس آفیسر نے کہا ہے کہ رضاکاران کو ریسکیو، فائر فائٹنگ، فرسٹ ایڈ اور دہشت گردی سے نمٹنے کی بیسک جنرل ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ عام شہری بھی اس ٹریننگ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں