ٹوبہ :محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

 ٹوبہ :محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر،نامہ نگار )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔۔

 جس میں اے ڈی سی (جی)ذیشان لبھا مسیح، ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 فراز منیر، لوکل گورنمنٹ افسران، انفارمیشن، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، فیسکو، پی ٹی سی ایل، سوئی نادرن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ لوکل گورنمٹ ماتمی جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں اور لائٹس کی مرمت کا کام فوری شروع کرے ، فیسکو اور پی ٹی سی ایل روٹس سے لٹکتے تار فوری ہٹائیں روٹس سے تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا جائے ، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام پر لائسنسداران اور منتظمین مجالس کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا بھی پابند بنایا جائے ۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے ضلعی امن کمیٹی اور محرم کے جلوسوں کے منتظمین ، لائسنس ہولڈرز سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،ڈی ایس پی حافظ سعید احمد نے کہا کہ محرم الحرام کے لئے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں