کمشنر فیصل آبادکی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس

 کمشنر فیصل آبادکی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژنل کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔

آرپی او ڈاکٹرمحمد عابد خان،ڈپٹی کمشنرفیصل آبادعبداللہ نیئر شیخ، سی پی او کامران عادل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع سے امن کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے ، کمشنرنے علماء کرام کا خیرمقدم کیااور ڈویژن بھر میں امن کے قیام کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا ۔سلوت سعید نے کہا کہ عشرہ محرم میں امن وامان کا قیام ترجیح ہے ، چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ وپولیس کی تیاریاں مکمل ہیں، تمام درپیش چیلنجز کے باوجود عشرہ محرم انتظامات کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں ،علماء کرام سے روابط کا سلسلہ قائم ہے اور معمولی سے معمولی مسئلہ کو پیشگی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ علماء کرام رواداری،یگانگت،صبر و تحمل اور بھائی چارے کے مزید فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھیں ،ضابطہ اخلاق پرعمل پیرا رہا جائے ۔ آرپی او ڈاکٹرمحمد عابد خاننے کہا کہ قیام امن کے لئے علماء کا کردار قابل تحسین رہا ہے ،علماء نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاہے آئندہ بھی ممکنہ مسئلہ کا حل مل بیٹھ کر نکالنا ہے جس کے لئے علماء کا تعاون درکار رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں