کمالیہ:بجلی بلوں میں بے تحاشا ٹیکس کیخلاف تاجروں کا مظاہرہ

 کمالیہ:بجلی بلوں میں بے تحاشا ٹیکس کیخلاف تاجروں کا مظاہرہ

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر )مرکزی انجمن تاجران نے بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے اور تاجروں پر بھاری ٹیکسوں کے خلاف میونسپل کمیٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔

مرکزی انجمن تاجران کے صدر اکبر علی شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد شہباز کی زیر قیادت مظاہرے میں تاجروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ا س موقع پر تاجر رہنماؤں نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے سبب دکاندار طبقہ اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں ، بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، عام غریب چھوٹے دکانداروں سمیت مزدور طبقہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر بے جا ٹیکسز کو فی الفور ختم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں