رئیر ایڈمرل اظہر محمود کافیصل آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ

 رئیر ایڈمرل اظہر محمود کافیصل آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے سنٹرل پنجاب کے کمانڈر اور بحریہ کے وار کالج کے کمانڈنٹ رئیر ایڈمرل اظہر محمود (ستارہ امتیاز) ملٹری نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا ۔۔

اور صدر ڈاکٹر خرم طارق سے دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ایڈمرل نے بتایا کہ وار کالج ہر سال دسمبر میں تقریباً دو ہفتوں پر مشتمل نیشنل سکیورٹی ورکشاپ منعقد کراتا ہے جس میں اکیڈیمیا، سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ بزنس کمیونٹی کو بھی مدعو کیا جاتا ہے تاکہ انہیں بحری امور اور سمندروں کی معاشی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کو بھی آئندہ ہونے والی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی دعوت دی تاکہ فیصل آباد کے سرمایہ کار دستیاب سمندری پوٹینشل سے فائدہ اٹھا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں