سمگلنگ، منشیات فروشی کیخلاف کارروائیاں کرنیکی ہدایت

سمگلنگ، منشیات فروشی کیخلاف کارروائیاں کرنیکی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں فالو اپ آر پی اوز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

پولیس افسروں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب پولیس پر اعتماد کے اظہار اور اپنی فرنٹ لائن فورس قرار دینے پر اظہار تشکر کیا۔ سینئر پولیس افسروں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ٹیم ورک سے صوبہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، کارکردگی کے بنیادی عشاریہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز سسٹم کے پیش نظر پولیس ورکنگ میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس، انسداد جرائم، سروس ڈلیوری کے لئے مزید جوش و جذبے سے کام کریں، کرائم پاکٹس، نوگو ایریا، سمگلنگ، منشیات فروشی، شدت پسندی کے خلاف بھرپور ایکشن لیں، دوران کانفرنس آئی جی پنجاب کا محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ علما کرام، کمیونٹی لیڈرز، اداروں کے تعاون سے ملک اور امن دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں