کمشنر لاہور کا مرکزی امام بارگاہ ننکانہ صاحب کا دورہ

کمشنر لاہور کا مرکزی امام  بارگاہ ننکانہ صاحب کا دورہ

ننکانہ صاحب(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے محرم الحرام کے پیشگی انتظامات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی امام بارگاہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر چودھری محمد ارشد سمیت دیگر افسر بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے، کمشنر نے قدیمی جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں اور منتظمین کو تمام تر انتظامات بروقت مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مجالس / جلوس کے روٹس پر سکیورٹی، پیچ ورک، لائٹنگ کے بروقت انتظامات کررہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں