امسال ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کا قبضہ دینے کا فیصلہ

امسال ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کا قبضہ دینے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔ ایل ڈی اے سٹی اقبال سیکٹر میں بھی ڈویلپمنٹ کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کی سٹرکچر پلان روڈ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ رواں مالی سال میں ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پرخصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں رواں سال ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کا قبضہ دیا جائے گا۔ ایل ڈی اے سٹی کے تین مزید بلاک ای، بی اور ڈی کے پلاٹوں کا پوزیشن (قبضہ) دیا جائے گا۔ جن بلاکس کا قبضہ دیا جا چکا ہے وہاں لوگوں کو جلد گھر بنانے کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں، اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں کمرشل ایریاز کی ڈویلپمنٹ بارے مجوزہ پلان پیش کیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی کو بلاک وائز ایکشن پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں