بجلی نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون،ایک روز میں13کروڑ کی ریکوری

بجلی نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون،ایک روز میں13کروڑ کی ریکوری

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز خان گرمانی کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور۔

 نادہندگان کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔ مالی سال 2023-24ء کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ریجن بھر میں بھرپور ریکوری آپریشن کیا گیا۔ ایک روز میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 13 کروڑ10 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔آپریشن سرکلوں کے ایس ایز، ایکسین اور ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ڈے اینڈ نائٹ ریکوری مہم چلائی گئی۔ہزاروں نادہندگان کے کنکشن واجبات اور بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے ۔ ایک روز میں مزید 84 افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 43لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔بہاولپور اور وہاڑی کی مختلف سب ڈویژنوں میں 14 زرعی صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے ۔ نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے ذمہ مجموعی طور پر 78 لاکھ20 ہزار روپے سے زائد واجبات ہیں۔29جون 2024ء کو ملتان سرکل میں 13بجلی چوروں کو1260000روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور13مقدمات درج ہوئے ۔ ڈی جی خان سرکل میں 5افراد کو230000 روپے جرمانہ عائداور5مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 13صارفین کو 780000 روپے جرمانہ عائداور4 ایف آئی آر درج، بہاولپور سرکل میں 16بجلی چوروں کو720000روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 8فراد کو400000روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج، رحیم یارخان سرکل میں 8صارفین کو 120000روپے جرمانہ عائداور 8مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 8بجلی چوروں کو150000روپے جرمانہ عائداور2ایف آئی آرز درج، بہاولنگر سرکل میں 5افراد کو300000روپے جرمانہ عائد اور5 مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 8صارفین کو370000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور3 مقدمات درج ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں