بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر قابل تقلید مثال،ضمیر حسین

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر قابل تقلید مثال،ضمیر حسین

ملتان (لیڈی رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس، انویسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ضمیر حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب کے۔

 بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر کے کامیاب ماڈل کی طرز پر وفاق سمیت دیگر صوبے بھی منصوبے شروع کر رہے ہیں جہاں کاروباری برادری کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے کیا۔اس موقع پر ملتان چیمبر آف کامرس کے صدر میاں راشد اقبال، ندیم احمد شیخ، شیخ عاصم سعید، ابوبکر زبیر،خواجہ محمد حسین ،سہیل طفیل، محمد شفیق سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔ضمیر حسین نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ملتان سمیت پنجاب کے چھ شہروں میں بزنس فیسلی ٹیشن سینٹرز کے قیام سے کاروباری برادری کو خاطر خواہ ریلیف حاصل ہوا ہے ۔ وفاقی حکومت ‘‘پاکستان پورٹل’’بنانے جا رہی ہے جس میں تمام محکموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا جس سے کاروباری برادری کے مسائل فوری حل ہوں گے ۔ملتان میں قائم بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر میں PSQCA ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا جس سے ایوان کا درینہ مطالبہ پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیرف کا معاملہ وفاق سے متعلق ہے تاہم اس حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا جائے گا۔ضمیر حسین نے کہا کہ جن شہروں میں انڈسٹریل سٹیٹ موجود ہیں وہاں ‘‘سپیشل ایکنامک زون’’ قائم نہیں کیے جائیں گے بلکہ نئی جگہوں پر \"سپیشل اکنامک زون\" کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں