ٹماٹر، میتھی، گوبھی سمیت 7 سبزیاں، 1 پھل مہنگا

ٹماٹر، میتھی، گوبھی سمیت 7 سبزیاں، 1 پھل مہنگا

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹماٹر، میتھی، گوبھی سمیت 7 سبزیاں اور ایک پھل مہنگا کر دیا گیا، اس کے باوجود مارکیٹ میں اشیا سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت کی گئیں۔

ٹماٹر، میتھی، شلجم، بھنڈی 5، 5 جبکہ بند گوبھی 10، مٹر 20 اور گھیا کدو 15 روپے کلو مہنگے کئے گئے لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر سرکاری قیمت 150 کے بجائے 180، میتھی 110 کے بجائے 150، بند گوبھی 70 کی جگہ 100، شلجم 95 کے بجائے 150، بھنڈی 85 کی جگہ 120، مٹر 300 کے بجائے 460 اور گھیا کدو 125 کی جگہ 180 روپے کلو تک بیچے گئے۔ اسی طرح آم سندھڑی 20 روپے بڑھا کر سرکاری ریٹ لسٹ میں 180 روپے کلو مقرر کیا گیا، بازاروں میں 250 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں