ایک روز: ٹریفک قوانین کی 86 ہزار 667 خلاف ورزیاں نوٹ

ایک روز: ٹریفک قوانین کی 86  ہزار 667 خلاف ورزیاں نوٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا شہر میں سفری آسانیاں پیدا کرنے کے لئے قانون پر عمل درآمد کرانا ضروری ہے۔

منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں لین لائن، سٹاپ لائن سرفہرست ہے۔ گزشتہ روز سیف سٹی کیمروں میں 86 ہزار 667 خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں جن میں 12 ہزار سے زائد شہریوں نے جان بوجھ کر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کی، 7 ہزار گاڑیاں اوورسپیڈنگ جبکہ 2591 شہریوں نے ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی۔سی ٹی او نے بتایا 6 ہزار 202 وہیکلز نے غلط جگہ سے یوٹرن لیتے ہوئے خلاف ورزی کی، 59 ہزار 314 شہریوں نے لین لائن،سٹاپ لائن ڈسپلن کی خلاف ورزیاں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں