عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ کے رولز پرکام کی ہدایت

عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ کے رولز پرکام کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس کا انعقاد جس میں عادی مجرمان کی ای ٹیگنگ کے حوالے سے مختلف امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔۔

 اور مزید احکامات دیئے گئے ۔اجلاس میں ڈی آئی جیز،انویسٹی گیشن اینڈ کرائم،ٹی اینڈ ٹی،ہیڈکواٹرز،،سی آئی اے ،فنانس اور انویسٹی گیشن کے علاوہ اے آئی جیز، آپریشنز، ایڈمن،فنانس اور پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے شرکت کی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کرائم اور کرمنلز کی سرکوبی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کو نافذالعمل بنایا جانا اشد ضروری ہے جو نہ صرف استحکام امن بلکہ معاشرے کے لیے بھی انتہائی مفید اور ثمرآور ہے ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ عادی مجرمان کی مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کے رولز پر مزید کام کریں اور اسکے جملہ اغراض و مقاصد کو جلد سے جلد پولیس اور معاشرے میں آباد مختلف کمیونٹیز کے لیے کارآمد بنائیں۔انہوں نے مزید ہدایات دیں کہ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی،کرائم اینڈ انویسٹی گیشن،سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ ای ٹیگنگ سے متعلق ٹیکنیکل سپورٹ اور آلات کی خریداری کے لیے کسی بھی قسم کو لوپ ہول یا خامی کو خارج از امکان کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت سربراہ سندھ پولیس میرے لیے باعث اطمینان ہے کہ سندھ پولیس بتدریج جدید اور ماڈرن پولیسنگ کی جانب گامزن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں