ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائینگے ، رومینہ خورشید

 ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائینگے ، رومینہ خورشید

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے تبدیلی موسمیات وماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ آئندہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے جامع موثر اور مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے ۔۔

اتوار کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزارت اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کے لئے ایک اشتراکی پلیٹ فارم کا کام کرے گی تاکہ ممکنہ سیلاب کے خطرے کا اندازہ لگا کر متاثرہ عوام اور معیشت پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائی جا سکے ۔ ایک مربوط موثر اور مشترکہ حکمت عملی کا مقصد ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سرکاری محکموں کے فوری ردعمل کو یقینی بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں