آ ئی جی کی سینٹرل پولیس آفس میں سیف سٹی افسروں سے میٹنگ

آ ئی جی کی سینٹرل پولیس آفس میں سیف سٹی افسروں سے میٹنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں سیف سٹی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔۔

انہوں نے سیف سٹی کی تجدید نو اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا،انہوں نے ورچوئل پولیس سٹیشن کی کارکردگی ،ویمن سیفٹی ایپ اور دیگر پراجیکٹس پر جاری کام کا جائزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اسلام آباد میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس صلاحیت کے حامل کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے ، سیف سٹی ڈیٹا پروٹیکشن کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں