سی ڈی اے ون ونڈو سینٹر اتوار کی رات 12بجے تک کھلا ر ہا

 سی ڈی اے ون ونڈو سینٹر اتوار کی رات 12بجے تک کھلا ر ہا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کا ون ونڈو سینٹر اتوار کو رات 12 بجے تک کھلا ر ہا۔۔۔

وفاقی وزیر کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے واجبات ادائیگی کے حوالے سے ون ونڈو سینٹر کے اوقات کار رات 9 بجے سے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دئیے گئے تھے ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو آپریشن کا دورہ کیا، انہوں نے ون ونڈو پر موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں