رکشہ ،موٹر سا ئیکل ،7تولے سونا ، 1لاکھ 22 ہزارروپے لوٹ لیے گئے

رکشہ ،موٹر سا ئیکل ،7تولے سونا ، 1لاکھ 22 ہزارروپے لوٹ لیے گئے

راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں سے ایک گاڑی ،16موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے جبکہ لاکھوں روپے ، زیورات ، ایک رکشہ ، ایک مو ٹر سائیکل اور موبائل فونز چھین لئے گئے ۔

تھانہ روات کی حدود میں شاہد کی گاڑی چوری کر لی گئی، آر اے بازار کی حدود میں بنارس کا رکشہ اسلحہ کی نوک پر چھین لیا گیا۔ پیرودہائی کی حدود میں جنت گل سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل، 72ہزار روپے ،2 موبائل فون چھین لیے گئے ۔ ٹیکسلا پولیس کو عبدالعزیز نے بتایا کہ دو لڑکوں نے میرا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی ، میں نے مزاحمت کی تو ایک لڑکے نے پسٹل نکال کر مجھ پر فائر کیا جس سے میں زخمی ہو گیا۔ ایئر پورٹ پولیس کو ڈاکٹر محمد صالح نے بتایا کہ چھ نامعلوم مسلح اشخاص گھر میں گھس آئے ، میرے کزن کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اوراس سے موبائل فون اور 35000روپے لوٹ لئے ، پھر ہمارے کمرے میں آئے اور 3 موبائل فون، 15 ہزار روپے اورطلائی زیورات سات تولے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ مورگاہ پولیس کو عمر افتخار ملک نے بتایا کہ جنازے میں شرکت کے دوران 2مو بائل فون، 65 ہزا رروپے چوری کر لئے گئے ،صدر بیرونی کی حدود میں ساجد علی کی 5 بھینسیں چوری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں