گرانفروشی میں ملوث 5 دکاندار گرفتار

گرانفروشی میں ملوث 5 دکاندار گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے تھانہ ترنول کی حدود میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔

 انہوں نے 26 نمبر چنگی تا ترنول پھاٹک پھل، سبزی، دودھ دہی شاپس اور گروسری سٹورز کی جانچ پڑتال بھی کی۔ اس موقع پر مجسٹریٹ صدر زون کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ واضح آویزاں نہ کرنے والے اور گرانفروشی میں ملوث 5دکانداروں کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاررروائی کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں