بلدیاتی الیکشن کیلئے قائم کمیٹی کے 5اجلاس،رپورٹ جلد کابینہ میں پیش کردینگے ،صہیب احمد بھرتھ

 بلدیاتی الیکشن کیلئے قائم کمیٹی کے  5اجلاس،رپورٹ جلد کابینہ میں  پیش کردینگے ،صہیب احمد بھرتھ

بھیرہ(نامہ نگار )صوبائی وزیر قانون مواصلا ت و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ صوبہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے ۔

صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے پانچ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور کمیٹی کی سفارشات پنجاب کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کر دی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022میں ضروری ترامیم اور نئے مسودہ قانون کی تیاری اخری مراحل میں ہے ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ نئی مردم شماری کے تحت ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے نئی حلقہ بندی لوکل ایریاز کی حد بندی اور کونسلوں میں ممبران کی تعداد از سر نو مقرر کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں