خالد جاوید گورائیہ کا سپیشل ایجو کیشن گرلز ، بوائز سکول کاد ورہ

خالد جاوید گورائیہ کا سپیشل ایجو کیشن گرلز ، بوائز سکول کاد ورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول گرلز اور بوائز کاد ورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں کے اداروں کے کلاس رومز، دستکاری سنٹر ز، کمپیوٹر لیب اور دیگر مختلف شعبہ جات اور فراہم کر دہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر فوکل پر سن سپیشل ایجو کیشن محمد حفیظ خٹک، پر نسپل بوائز محمد مشتاق علوی،گرلز ذلیخہ غنی بھی مو جود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں میں خصوصی بچوں کیلئے فراہم کر دہ مختلف سہولیات کو چیک کیا اور خصوصی بچیوں کی جا نب سے تیار کر دہ دستکاری مصنوعات اور ملبوسات کا معائنہ کیا اور انہیں خوب سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ حکو مت پنجاب خصوصی بچوں کی فلا ح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات بر ؤئے کارلارہی ہے تا کہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنا یا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچیوں کی جا نب سے تیار کر دہ ملبو سات اور مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا جا ئے گاتا کہ انہیں روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں